ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسان اپنے مطالبات پر قائم،آج دہلی،جئے پورشاہراہ جام،تحریک میں پھوٹ ڈالنے کی سرکاری کوششیں تیز

کسان اپنے مطالبات پر قائم،آج دہلی،جئے پورشاہراہ جام،تحریک میں پھوٹ ڈالنے کی سرکاری کوششیں تیز

Sat, 12 Dec 2020 10:49:02    S.O. News Service

نئی دہلی،12؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)ایک طرف جہاں کسانوں کی تحریک دن بہ دن مضبوط ہوتی جارہی ہے وہیں مودی کی سرکار اسے کمزور کرنے کیلئے طرح طرح کے حربے اپنانے میں مصروف ہے-بی جے پی نے اب خفیہ ایجنسیوں کا استعمال کرنا شروع کردیاہے-احتجاج کے 16روز بھی کسانوں کے اندر پختہ عزائم دیکھے جارہے ہیں -آئندہ کے منصوبوں کو لے کر آج ہوئی کسان لیڈروں کی میٹنگ ختم ہو گئی ہے اور اس میں کئی اہم فیصلے لیے گئے ہیں -

بھارتیہ کسان یونین کے سربراہ بلبیر ایس راجیوال نے میڈیا سے بات چیت کے د وران بتایا کہ12دسمبر کو دہلی-جے پور روڈ جام کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے-14دسمبر کو ڈی سی دفاتر کے سامنے، بی جے پی لیڈروں کے گھروں اور ریلائنس/اڈانی ٹول پلازہ پر دھرنا دیا جائے گا اور ٹرینوں کو بھی روکا جائے گا-وہیں کسانوں کے اتحاد کو توڑنے کی کوشش میں مصروف بی جے پی ذرائع کے دعوے کے مطابق غداری وطن کے الزام میں گرفتار عمر خالد،شرجیل امام اور دیگر کی تصاویر ٹکاری بارڈر پر چسپاں کی گئی ہیں،اور ان کی رہائی کے نعرے کسانوں کی تحریک کے اندر سے اٹھ رہے ہیں -

اس رپورٹ میں کسانوں میں بھی کھلبلی مچی ہوئی ہے،لیکن انہیں اس کا علم ہے کہ کسانوں کے اتحاد کو توڑنے کیلئے کئی طرح کی سازشیں رچی جاسکتی ہیں -انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق کسان تحریک سے متعلق ایک رپورٹ حکومت کو ارسال کردی گئی ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ بائیں بازو کے رہنما اوربائیں بازو کے انتہا پسند عناصر نے کسانوں کی تحریک کو ہائی جیک کرلیا ہے-، انٹلی جنس کے ذرائع کے مطابق یہ عناصر کسانوں کو تشدد، آتش زنی اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کیلئے اکسانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں -


Share: